گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف میگا آپریشن کا اعلان، حتمی وارننگ جاری
گھوٹکی: سندھ حکومت نے ضلع گھوٹکی سمیت کچے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر میگا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لانجار کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مجرموں کو آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر قانون کے دائرے میں آ جائیں، ورنہ انہیں ریاستی طاقت سے ختم کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں آئی جی پی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر سمیت دیگر افسران نے موجودہ کارروائیوں، خفیہ ٹھکانوں کی تباہی اور ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے پنجاب پولیس اور رینجرز کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔